ابنا:غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل کی سپریم کورٹ نے ان چاردرخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جو اسرائیلی حکومت اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی مخالفت میں پیش کی گئی تھیں۔ اسرائیل کی مختلف جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کو ایک جگہ جمع کیا جارہاہے، جہاں سے بسوں کے ذریعے انہیں رملہ بھیجا جائیگا۔پہلے مرحلے میں 477فلسطینی قیدی رہا ہونگے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں570 فلسطینیوں کو رہا کیا جائیگا۔ فلسطینی حکام کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں میں26 فلسطینی خواتین بھی ہیں۔ ادھر حماس نے قیدیوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کی وطن آمد پر شاندار استقبال کیاجائیگا۔ ادھر حماس نے گرفتار صہیونی فوجی گیلات شالیت کو مصری حکام کے حوالے کردیا جو معاہدے کے مطابق فلسطینیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل کے حوالے کردیا جائے گا۔ ..........
/169